اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے خیبر پختونخوا کےصوبائی وزیر برائے سیاحت، ثقافت و کھیل کی ملاقات

صوبائی وزیر نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والے چھ روزہ کھیلوں کے انعقاد کے متعلق آگاہ کیا اور شرکت کی دعوت دی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے خیبر پختونخوا کےصوبائی وزیر برائے سیاحت، ثقافت و کھیل  عاطف خان کی ملاقات ہوئی ہے ۔

صوبائی وزیر نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والے چھ روزہ کھیلوں کے انعقاد کے متعلق آگاہ کیا اور شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  کھیلوں کے میدانوں کا آباد ہونا ایک پرامن اور محفوظ پاکستان کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ پاکستان کا مثبت تشخص اور روشن چہرہ اجاگر کرے گا۔   چھ روزہ کھیلوں کے انعقاد کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ملک کا وزیراعظم خود سپورٹس مین اور کھیلوں کا بہت بڑا مداح ہے۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان میں سیاحت اور کھیلوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔

%d bloggers like this: