لاڑکانہ: پی ایس 11 ضمنی انتخابات پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہونگے۔
الیکشن کمیشن نے لاڑکانہ ضمنی الیکشن کے دوران پاک فوج کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیاہے کہ پاک فوج کے جوان پی ایس11ضمنی الیکشن کے دوران سیکورٹی ذمہ داریاں ادا کرینگے۔ ضمنی انتخابات میں پاک فوج کے جوان 15 سے 18اکتوبر تک تعنیات ہونگے۔
پاک فوج کے افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختارات بھی تفویض کردئے گئے ہیں۔ مجسٹریسی اختیارات کے تحت فوجی افسران قانون کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرسکیں گے۔
پی ایس 11 پر ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم 15کتوبرکو رات بارہ بجے ختم ہوجائےگی۔ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار قواعد کی پابندی کریں۔
واضح رہے کہ پی ایس 11لاڑکانہ ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 17اکتوبر کو ہوگی ۔
خیال رہے کہ پی ایس 11لاڑکانہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے جمیل احمد سومرو،جی ڈی اے کے معظم عباسی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،