دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں صرف 25فیصدخواتین کےبنک اکاؤنٹس ہیں، گورنراسٹیٹ بنک

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کوبنکنگ سہولت فراہم کرنے کیلئے کمرشل بنکوں کوخواتین کے لیے خصوصی سروس متعارف کرانی چاہیے۔

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان رضا باقرنے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں صرف 25فیصدخواتین کےبنک اکاؤنٹس ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بنک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  سعودی عرب میں بھی خواتین کےبنک اکاؤنٹس 58 فیصدہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کوبنکنگ سہولت فراہم کرنے کیلئے کمرشل بنکوں کوخواتین کے لیے خصوصی سروس متعارف کرانی چاہیے۔

رضاباقر نے کہا کہ کوئی بھی مذہب خواتین کومالیاتی امورسےدوررہنےکادرس نہیں دیتا، ملک میں کام کرنے والے تمام بنکوں کوخواتین کے لیے  آسان بنکاری نظام متعارف کرواناچاہیے تاکہ خواتین بھی مالیاتی امور کے لئے آگے آئیں۔

About The Author