مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اورچھالیہ بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پاکستان کوسٹ گارڈز نے جمعہ کے روز پسنی(بلوچستان) کے قریب واقع بدوک چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک کارمیں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 10 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 12کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآ مدکرکے2افراد کو گرفتار کر لیا۔

کوئٹہ : پاکستان کوسٹ گارڈزنےبڑے پیمانے پر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اورچھالیہ بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو اسمگروں کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی  ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے جمعہ کے روز پسنی(بلوچستان) کے قریب واقع بدوک چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک کارمیں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 10 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 12کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآ مدکرکے2افراد کو گرفتار کر لیا۔

اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران وندرمیں واقع باغیچوں کے اندر چھپاٰٗئی گئی3955کلو گرام چھالیہ برآمدکرلی۔پکڑی جانے والی منشیات اورچھالیہ کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 160.51ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

کوسٹ گارڈز حکام کا کہناہے کہ برآمد شدہ منشیات اور 02اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی  جاری ہے۔حکام  کے مطابق منشیات اور چھالیہ کرچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کر تی رہے گی۔

%d bloggers like this: