دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 پاکستان مسلم لیگ ن نےپنجاب اسمبلی میں  6 قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا

ن  لیگی رہنما قائمہ کمیٹیوں سے دئے جانے والے استعفے پیر کے روز جمع کروائیں گے۔

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ ن  نےپنجاب اسمبلی میں  6 قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیاہے۔

ن  لیگی رہنما قائمہ کمیٹیوں سے دئے جانے والے استعفے پیر کے روز جمع کروائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خا ن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا ہے۔

ملک احمد خان نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ جب تک پے اے سی کا چئیرمین نہیں لگایا جائے گا تب تک اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی سربراہی قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پی اے سی ون اپوزیشن کا حق ہے، ضروری ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چئیرمین اپوزیشن کی طرف سے ہو۔

About The Author