دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے خلاف اینٹی کرپشن ایسٹ متحرک

سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن پر بھتہ وصولی کے الزامات لگ گئے

کراچی: سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن پر بھتہ وصولی کے الزامات کے نتیجے میں  اینٹی کرپشن ایسٹ نے  کمیشن  ایف ٹی سی آفس میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضمیر عباسی کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن میں انسپکشن اور سرٹیفکیٹ کے نام پر بھتہ وصولی کی شکایات پر کارروائی کی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے  کہا کہ کراچی میں ہیلتھ کئیر کمیشن  آفس سمیت سندھ کے تمام دفاتر کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ضمیر عباسیکا کہنا تھا کہ  چھاپے کے دوران تمام متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے کر سیل کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضمیر عباسی نے  ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو  بتایا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسربدعنوانی میں بھی ملوث ہیں۔ متعلقہ تمام افسروں کو بیانات کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کئے ہیں۔ ملوث افسروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔

About The Author