جنوری 1, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کی حکومتی ٹیم سے اہم ملاقات

ایم کیو ایم وفد نے کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں  کے حوالہ سے تحفظات سے آگاہ کیا،کراچی پیکج اور اربن ڈویلپمنٹ فنڈز سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

اسلام آباد: حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کی حکومتی ٹیم سے اہم ملاقات ہوئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری اور امین الحق شامل تھے۔

حکومتی ٹیم میں جہانگیر ترین، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعظم کے مشیر شہزاد ارباب شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت سمیت کراچی کی سیاست سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم وفد نے کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں  کے حوالہ سے تحفظات سے آگاہ کیا،کراچی پیکج اور اربن ڈویلپمنٹ فنڈز سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

کراچی پیکج اور اربن ڈیویلپمنٹ سے متعلق ایم کیو ایم وفد کی جلد مشیر خزانہ سے ملاقات پر  اتفاق کیا گیا۔

حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم جلد کراچی کا دورہ بھی کرینگے۔

About The Author