مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی آمدن میں خاطر خواہ اضافے کا اعلان

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ رنرزاپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم وصول کرے گی۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کردیاہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ رنرزاپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم وصول کرے گی۔

ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو 1،1 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی،قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا بہترین کھلاڑی بھی ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم وصول کرے گا۔

پلیئر آف دی فائنل کو 35 ہزار روپے انعام دیا جائے گا، ایونٹ کے دوران مین آف دی میچ کے لیے 25 ہزار روپے بطور انعام مقرر کئے گئے ہیں۔

پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑی 40 ہزار روپے بطور میچ فیس وصول کریں گے، نان پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑی 16 ہزار روپے بطور میچ فیس کے حقدار ہونگے۔

%d bloggers like this: