دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سینیٹر تاج حیدر کے گھر تین ماہ میں چوری کی چوتھی واردات

انہوں نے کہا حیرانی کی بات ہے کہ گزشتہ وارداتیں بھی 9 تاریخ کو ہوئی تھیں۔ میرے گھر میں کوئی خاص چیز موجود نہیں تھی کپڑے پھیلا کر چلے گئے۔

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے گھر میں گزشتہ تین ماہ کے اندر چوری کی چوتھی واردات ہوئی ہے ۔ اس بار چورنقدی اور زیورات لے اڑے۔

سینیٹر تاج حیدر نے اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ میرے گھر لگاتار تین ماہ میں چوری کی چوتھی واردات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا حیرانی کی بات ہے کہ گزشتہ وارداتیں بھی 9 تاریخ کو ہوئی تھیں۔ میرے گھر میں کوئی خاص چیز موجود نہیں تھی کپڑے پھیلا کر چلے گئے۔

تاج حیدر نے کہا کہ اس بار ملزمان گھر کے تالے کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے ،پارٹی اجلاس سے واپس آیا تو پورا گھر پکھرا پڑا تھا،واقعہ کی اطلاع گزری پولیس کو کر دی ہے۔

About The Author