دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور : سول ٹیچنگ اسپتال کی ہیڈ نرس مونیکا جلال کی نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کے عہدے پر ترقی

سول ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ گائنی کی نرسز نے نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کے عہدے پر ترقی پانے والی مونیکا جلال اور نئی تعینات ہونے والی سربراہ شعبہ گائنی پروفیسرز ڈاکٹر شکیلہ یاسمین کے اعزاز میں تقریب منعقد کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر رانا یوسف اور ہیڈ نرس کیرولین سمیت تمام نرسز نے مبارکباد دی۔

بہاولپور کے سول ٹیچنگ اسپتال کی ہیڈ نرس مونیکا جلال کو نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جبکہ نئی انے والی سربراہ شعبہ گائنی پروفیسر ڈاکٹر شکیلہ یاسمین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ شعبہ گائنی کی نرسز کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

سول ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ گائنی کی نرسز نے نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کے عہدے پر ترقی پانے والی مونیکا جلال اور نئی تعینات ہونے والی سربراہ شعبہ گائنی پروفیسرز ڈاکٹر شکیلہ یاسمین کے اعزاز میں تقریب منعقد کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر رانا یوسف اور ہیڈ نرس کیرولین سمیت تمام نرسز نے مبارکباد دی۔

پروفیسر ڈاکٹر شکیلہ یاسمین اور نرسنگ سپرنٹینڈنٹ مونیکا جلال نے نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کا عزم کیا۔ انکا کہنا تھا کہ
جو ذمہ داری ہم پر عائد کی گئی ہے اسے بہترین طریقہ سے سرانجام دینے کی کوشش کریں گے۔
تقریب میں امد پر مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ تقریب میں ڈی ایم ایس گائنی ڈاکٹر نینا تاج، ڈاکٹر سلمہ جبیں، ڈاکٹر صدف افتخار سمیت نرسز نے شرکت کی۔

About The Author