مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، تعداد 163 تک پہنچ گئی

وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں علاج کے لیے انے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج مذید دس مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رواں سال کے دوران بہاولپور میں علاج کے لیے انے والے مریضوں کی تعداد 163 تک پہنچ چکی ہے۔

وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں علاج کے لیے انے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیر علاج مذید دس مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر مسرور علی قاضی کا کہنا تھا کہ ڈینگی سینٹر میں بیڈز اور ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت دیگر شہروں سے انے والے 143 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے جا کے بعد رواں سال کے دوران مجموعی تعداد 163 تک پہنچ گئی ہے جنہیں علاج کی بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں۔بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے ڈینگی سینٹر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر مسرور علی قاضی کا کہنا تھا کہ ابھی تک بہاولپور ضلع سے ڈینگی سے متاثر ہونے والا ایک بھی کیس سامنے نہیں ایا۔

%d bloggers like this: