مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جو ظلم پر  آواز اٹھائے نیب اس کے پیچھے پڑ جاتا ہے،سعید غنی

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ نیب حکومتی  لوگوں کے خلاف  پھرتی نہیں دکھاتی۔ مشیر جیل خانہ نے کہا  ہے کہ حکمران  این اے ایک سو چھیانوے  پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتائج  سے خوفزدہ ہیں۔

وزیراطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ  نیب نے اعجاز جکھرانی کی غیرموجودگی  ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔مرد اہلکار بھی اندر گئے۔ ایک سینئر لیڈر   اور عہدیدار کے ساتھ یہ رویہ نامناسب ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ نیب حکومتی  لوگوں کے خلاف  پھرتی نہیں دکھاتی۔ مشیر جیل خانہ نے کہا  ہے کہ حکمران  این اے ایک سو چھیانوے  پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتائج  سے خوفزدہ ہیں۔

دوسری طرف سندھ ہائی کورٹ نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی   کی  ضمانت قبل از گرفتاری میں انتیس اکتوبر تک توسیع کردی۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے  مشیر جیل خانہ جات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں  کہا کہ جو ظلم پر  آواز اٹھائے نیب اس کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔ احتساب نہیں نیب کے طریقہ کار اور  جانبداری  پر اعتراض ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان،اسد قیصر،محمود خان،فہمیدہ مرزا ،حسنین مرزا اور دیگر کے خلاف کارروائی  نہیں ہوتی۔

مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی  نے کہا کہ  ان کے خلاف  انکوائری کو ڈھائی سال گزر گئے۔لیکن  ثبوت ملے نا سلطانی گواہ۔ حکمران  این اے 196 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتائج  سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  نیب الزام لگانے اور گرفتاری کے بعد ثبوت تلاش کرتی ہے۔ حکومت کا یہی رویہ رہا  تو تمام اپوزیشن جماعتیں ایک  نکتے  پر متفق ہوجائیں گی۔

دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثے  بنانے  کے معاملے میں  سندھ ہائی کورٹ نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی   کی  ضمانت قبل از گرفتاری میں انتیس اکتوبر تک توسیع کردی۔

%d bloggers like this: