مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چیف جسٹس پاکستان کی تمام ہائیکورٹس کو 4 نومبر تک صنفی بنیاد پر تشدد کی عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت

کمیشن کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ تمام ہائیکورٹس 4 نومبر 2019 تک صنفی بنیاد پر تشدد کی خصوصی عدالتیں قائم کریں۔

چیف جسٹس پاکستان  آصف سعید کھوسہ نے تمام ہائیکورٹس کو 4 نومبر تک صنفی بنیاد پر تشدد کی عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت کر دی

لا اینڈ جسٹس کمیشن نے تمام ہائیکورٹس کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

کمیشن کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ تمام ہائیکورٹس 4 نومبر 2019 تک صنفی بنیاد پر تشدد کی خصوصی عدالتیں قائم کریں۔

مراسلے  میں  چیف جسٹس پاکستان کی طرف سے ہدایت کی گئی ہےکہ  ان عدالتوں میں خواتین اور بچوں کو پر سکون اور ساز گار ماحول فراہم کیا جائے۔

لا اینڈ جسٹس کمیشن کے مطابق صنفی بنیاد پر تشدد کی عدالتوں کے قیام کا مقصد خواتین سمیت کمزرو طبقے کو فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔

صنفی بنیاد پر تشدد کی خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ صنفی بنیاد پر تشدد کی عدالتوں میں لاہور جوڈیشل اکیڈمی سے تربیت یافتہ ججز تعینات کیے جائیں۔

%d bloggers like this: