نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بی آر ٹی منصوبہ زیر تکمیل، بسوں کے بعد خوبصورت سائیکلوں کی پشاور آمد

ٹرانس پشاور کمپنی کے مطابق  پشاور پہنچنے والی اپنی نوعیت کی منفرد بائی سائیکلیز جینڈر اور ماحول دوست ہیں۔

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو سال گزر گئے پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ مکمل نہ ہوسکالیکن بسوں کے بعد سائیکلیں بھی پشاور پہنچ گئیں۔

پشاور پہنچنے والی یہ منفرد بی آرٹی سائیکلز بہت سی خصوصیات کی حامل ہیں ۔

تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آگیا کے مصداق پشاور کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کی تکمیل کا تو کسی کو علم نہیں لیکن منصوبے میں شامل 360 زو سائیکلیں چین  سے پشاور پہنچ گئیں۔

ٹرانس پشاور کمپنی کے مطابق  پشاور پہنچنے والی اپنی نوعیت کی منفرد بائی سائیکلیز جینڈر اور ماحول دوست ہیں۔

ان سائیکلوں میں ربڑ کے ٹائرز ہیں مگر خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹائر پنکچر نہیں ہونگے۔

پشاور ریبپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے حکام کے مطابق یہ خوبصورت سائیکلیں حیات آبادسے یونیورسٹی کے درمیان والے روٹ پر چلیں گی۔

حکام کے مطابق  ان سائیکلزکرایہ 5 سے10 روپے تک ہوگا۔خیال ہے کہ  بی آرٹی جب بنے گی تب ہی پشاور کے شہری اس منفرد سواری سے مستفید ہوسکیں گے۔

حکام کا کہناہے کہ زو سائیکل میں چین نہیں ہے جس کی وجہ سے کپڑے پھسنے کا خدشہ بھی نہیں ہوگا اس کے علاوہ اسے مرد حضرات اور خواتین دونوں استعمال کرسکتے ہیں۔

زو سائیکلوں کی مدد سے ملازمت پیشہ خواتین ہوں یا طالبات سب ہی مستفید ہوسکیں گے۔

About The Author