مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان کے 29 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے کا امکان

وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔ سرمایہ کاری سمٹ 29 سے 31اکتوبرتک ریاض میں منعقد ہوگا۔

سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والے  سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔ سرمایہ کاری سمٹ 29 سے 31اکتوبرتک ریاض میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کا کہناہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 19ستمبر کو بھی وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔ عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچے تھے۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اورمعاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانی ذوالفقاربخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ جدہ کے رائل ٹرمینل پر گورنرمکہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان سعودی عرب سے ہی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو ئے تھے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ چوتھا دورہ سعودی عرب ہوگا۔ وہ اس سے قبل وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 3 بار سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔

%d bloggers like this: