مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان نے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے دارالحکومت کے ماسٹر پلان کا جائزہ لینے کے لئے کمیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی میں اضافے کے پیش نظر نئے بلڈنگ کوڈ پر جلد عملدرآمد کیا جائے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے یہ منظوری آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی ہے۔

وزیراعظم آفس حکام کے مطابق عمران خان نے پلان حتمی منظوری کے لئے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں  پیش کرنے کی ہدایت بھی کردیاہے۔

حکام کے مطابق ترقیاتی اتھارٹی کی تنظیم نو کا مقصد خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔  آج ہونے والے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے گزشتہ چھ ماہ کی پیشرفت رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  پہلی بار ، سی ڈی اے کے مالی حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے سیکٹر کی ترقی تعطل کا شکار رہی۔ سی ڈی اے اب تعطل کا شکار شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیراعظم کو اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ماسٹر پلان میں نظرثانی کے لئے کمیشن کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

عمران خان نے  دارالحکومت میں مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بروقت منصوبہ بندی کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے دارالحکومت کے ماسٹر پلان کا جائزہ لینے کے لئے کمیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی میں اضافے کے پیش نظر نئے بلڈنگ کوڈ پر جلد عملدرآمد کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ  بڑھتی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پانی کی دستیابی یقینی بنائے جائے۔

وزیراعظم نے  دارالحکومت کے گرین بیلٹس کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کی بھی ہدایت کی ۔

%d bloggers like this: