نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گھروں اورعمارتوں پر صفائی ٹیکس عائد کردیا گیا

واضح رہے کہ دوسری طرف  آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی  دارالحکومت  میں میٹرو پولٹن کارپوریشن کو شہریوں سے 300 فیصد پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گھروں اورعمارتوں پر صفائی ٹیکس عائد کردیا گیاہے ۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے صفائی ٹیکس لگانےکی منظوری دےدی  ہے ۔

ایم سی آئی حکام کے مطابق سرکاری گھروں پر 300 سےایک ہزار روپےتک ماہانہ صفائی ٹیکس عائد کیا گیاہے۔

اسی طرح پرائیویٹ گھروں پر 400 سے 4 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا۔

مختلف مراکز کے لئے ٹیکس کی مختلف شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔ بلیوایریاکی عمارتوں پر 4 سے 5 روپےفی مربع فٹ تک ٹیکس عائد کیا گیاہے۔

شہری اور دیہی علاقوں کی سرکاری عمارتوں پر 2 روپےفی مربع فٹ ٹیکس عائد ہوگا۔

اسی طرح پٹرول پمپس، ہوٹلز، شادی ہالزاورانڈسٹریل ایریا پر بھی صفائی ٹیکس عائد کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ دوسری طرف  آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی  دارالحکومت  میں میٹرو پولٹن کارپوریشن کو شہریوں سے 300 فیصد پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت عالیہ نے اس سلسلے میں اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی طرف سے نکالا گیا نوٹی فکیشن  بھی معطل کر دیا ہے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہریوں سے اضافی ٹیکس کی وصولی سے روکنے حکمنامہ جاری کیا ۔

عدالت نے میئراسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے ۔

About The Author