نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت کا سمندر کا پانی قابل استعمال بنانے کا پلانٹ لگانے پرغور

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پینے کے پانی کی کمی دورکرنےکےلیے سمندر کا پانی قابل استعمال بنانے کا پلانٹ لگانے پرغورشروع کردیا گیا ہے 

اس ضمن میں جرمن کمپنی کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے آج کراچی میں ملاقات کی ہے۔ جرمن وفد نے  وزراعلی  کو آف شور ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کے مجوزہ منصوبے پر بریف کیا۔

جرمن کمپنی حکام نے بتایا کہ کراچی میں دوہزار پچیس تک پانی کی طلب تیس فیصد بڑھ جائےگی۔ جرمن کمپنی ،اے ڈبلیو ڈی آئی سی سمندر کے پانی کو میٹھا کرکے شہر کو یومیہ دوسو پینسٹھ ایم جی ڈی پانی مہیا کرے گا۔

ڈی سیلینیشن پلانٹ ایک بڑے بحری جہاز پر لگایا جائے گا اور اسے چلانے کے لئے سولر انرجی استعمال ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمپنی سے کہا کہ وہ اپنا پرپوزل حکومت کو دے۔

About The Author