کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر سندھی اجرک کا لوگو چسپاں کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
سیکریٹری محکمہ ایکسائز سندھ عبدالحلیم شیخ نے کہا ہے کہ سندھی اجرک کے لوگو سے مزین نئی نمبر پلیٹس اسکین کرنے سے تمام معلومات آسانی سے مل جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلےمرحلےمیں تین لاکھ گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے لیے نمبر پلیٹس بنوائی جائیں گی، چپ والی نمبر پلیٹ سال 2020 میں متعارف کرائی جائے گی۔
سیکرٹری محکمہ ایکسائز سندھ نے کہا کہ اس منصوبے کے لئے سندھ کابینہ اور وزیراعلی سندھ سے منظوری لی جائے گی۔
ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے سندھ کیخلاف سازش کر رہے ہیں،کھوڑو
چپ والی نمبر پلیٹ سے گاڑی کے مالک سمیت دیگر معلومات آسانی سے مل جائے گی اور اس منصوبے پر عملدرآمد کے بعد گاڑی چوری کرنے والے بھی پکڑ میں آجائیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،