دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شرقپور:بجلی چوری روکنے کیلئے ایس ڈی او کا انوکھا اقدام

شرقپور:اپر پنجاب کے علاقے شرقپور میں بجلی چوری کے خلاف مہم زوروں پر ہے ۔

ایس ڈی او واپڈا نے اس حوالے سے ایک منفرد مہم بھی شروع کر رکھی ہے ۔

موٹر سائیکل پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر جگہ جگہاعلانات کئے جارہے ہیں کئ  بجلی چوروں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی ۔

وزارت توانائی (پاور ڈویژن ) کے ترجمان ظفر یاب خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اس حوالے سے خاصے متحرک ہیں ۔

شرقپور کے ایس ڈی او کی طرف سے اس روایتی اقدام کا وڈیو کلپ بھی انہوں نے شئیر کیا ہے۔

About The Author