دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کل طے

بلاول بھٹو زرادری کی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات انکی رہائشگاہ شام کو چار بجے ہوگی۔

اسلام آباد:پاکستان  پیپلز پارٹی اور  جےیو آئی ف  میں رابطہ ہوا ہے ، بلاول بھٹو زرادری اور مولانا فضل الرحمن کے ملاقات طے ہوگئی ہے۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کریں گے۔

بلاول بھٹو زرادری کی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات انکی رہائشگاہ شام کو چار بجے ہوگی۔

ذرائع کا کہناہے کہ بلاول بھٹو زرادری شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات سے مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کریں گے۔

بلاول بھٹو ملاقات میں آزادی مارچ کی تاریخ کے حوالہ سے بھی مشاورت کریں گے،مولانا فضل الرحمن ن لیگی وفد سے ملاقات میں ہونے والی مشاورت سے بلاول بھٹو کو آگاہ کریں گے۔

ملاقات میں آزادی مارچ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

بلاول بھٹو زرادری مولانا حنیف پر ہونے والے دھماکہ پر مولانا فضل الرحمن سے اظہار تعزیت کریں گے

دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام نےآزادی مارچ کے معاملے پر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا  ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ جےیوآئی ف جلد ہوم سیکرٹری پنجاب کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے خط لکھے گی۔

اجازت ملنے پر جےیوآئی کا وفد جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کرکے مولانا فضل الرحمن کا پیغام نواز شریف تک پہنچائے گا

About The Author