نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چھت گر گئی

سرائیکی وسیب کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث چھتیں گرگئیں،کئی افراد زخمی

سرائیکی وسیب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز آنے والی تیزاندھی اور بارش کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔ان حادثات میں ایک بچہ جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں ایک بچہ جاں بحق اورایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیاگیاچھتیں اوردیواریں گرنے کے واقعات سیمنٹ فیکٹری ، جام پورروڈ ، گھاس منڈی اور عبداللہ ٹاؤن میں پیش آئے۔

ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، خان پور: سرائیکی وسیب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز آنے والی تیزاندھی اور بارش کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔ان حادثات میں ایک بچہ جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں ایک بچہ جاں بحق اورایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیاگیا

چھتیں اوردیواریں گرنے کے واقعات سیمنٹ فیکٹری ، جام پورروڈ ، گھاس منڈی اور عبداللہ ٹاؤن میں پیش آئے۔

متعدد علاقوں میں درخت زمین سے اکھڑ گئے،پول گرنے اور تاریں ٹوٹنے سے بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا،شہری علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

میپکو کی طرف سے بجلی کی بحالی کے لیے آپریشن شروع کردیاگیاہے ۔

ترجمان میپکو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بجلی کی مکمل بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ادھر  مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور اسکا شوہر ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے  دونوں افراد کو ملبے سے نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔  گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث چھت بوسیدہ ہوگئی تھی

دوسری طرف رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے موضع نور واہ میں سرکاری سکول کی چھت گر گئی۔پولیس کے مطابق خان پورحادثہ میں ٹیچر اور دو بچیاں زخمی  ہوئیں۔

خان پور:فوٹو ڈیلی سویل

اسکول ٹیچر کے مطابق اسکول عمارت کی چھت بوسیدہ تھی اعلی افیسران کو پہلے آگاہ کر چکے تھے  ۔

About The Author