دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کے قدیمی و تاریخی باغ تلیری کی بحالی اور تعمیر نو

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی روشنی میں مظفرگڑھ کے 225 سال مکمل ہونے پر شہر نو پراجیکٹ کے تحت اہم منصوبوں پر کام جاری ہے.

انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کے قدیمی و تاریخی باغ تلیری کی بحالی اور تعمیر نو آغاز کردیا گیا ہے. پہلے مرحلے میں یہاں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا اور چار دیواری تعمیر کی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں اسے سفاری پارک بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلیری باغ کی تعمیر نو کے جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تلیری باغ مظفرگڑھ کا ورثہ ہے جومظفرگڑھ کی پہلی اورتاریخی سیر گاہ تھی مگر وقت گزرنے کے ساتھ یہ اپنی عظمت رفتہ کھو چکا ہے یہاں کے آم اور کھجوریں پورے برصغیر میں مشہور تھے مگر اب مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے یہ اجڑ چکا تھا۔

اب ضلعی انتظامیہ نے اسکی شان وشوکت دوبارہ بحال کرنے اور اس عظیم ورثے کو نسل نو کیلئے بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ناجائز تجاوزات کا خاتمے,چار دیواری کی تعمیر، پودوں کی دیکھ بھال،پانی کی فراہمی کے لیے ٹیوب ویل کی تنصیب اور حفاظت کے لئے گارڈز تعیناتی اور اس کی رہائش کا کام پہلے مرحلے کا حصہ ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں یہاں سفاری پارک قائم کیا جائے گا

سفاری پارک کے لیے انسان دوست جانوروں اور پرندوں کے لیے شیڈز تعمیر کئے جائیں گے،یہاں جانوروں کو کھلا رکھا جائے گا تاکہ عوام ان سے لطف اندوز ہوسکیں انہوں کہا کہ تلیری باغ کی بحالی یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے موجودہ حکومت نے پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

About The Author