اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان:تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والے گرفتار

ڈیرہ غازیخان:ڈی پی او اسد سرفراز کی خصوصی ہدایت پر تعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاٶن جاری ہے۔

دوران کاررواٸی 3 کس ملزمان شراب اور چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیے گئے۔

ملزمان کے قبضہ سے درجنوں لیٹر شراب اور چرس برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق محمد فیضان اور محمد آصف سے 150 بوتل شراب کی برآمد کی گئی جبکہ جمشید کے قبضہ سے 1530 گرام چرس برآمد ہوئی ۔

پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ترجمان پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لۓ والدین اور اساتذہ پولیس کا ساتھ دیں۔اپنے بچوں کے مستقبل کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔


%d bloggers like this: