دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور:قائد اعظم اکیڈمی کے پرنسپل کا کلرک پر تشدد

بہاول پور :قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ  کے پرنسپل کی طرف سے 16 اسکیل کے کلرک پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

متاثرہ شخص کے مطابق پرنسپل ظفر اقبال نے اسے اپنے دفتر میں بلا کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔

متاثرہ کلرک کے مطابق اسے خوفزدہ کر کے خود کشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ کلرک پرنسپل کے رویے پر رو پڑا۔

بہاولپور کے تعلیمی اداروں میں سربراہان کی جانب سے ملازمین پر ذہنی دباو ڈالنے کا سلسلہ بڑھ رہا ہے۔

مذکورہ پرنسپل نے 16ویں سکیل کے کلرک محمد اشفاق کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

ڈیلی سویل  سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ کلرک کا کہنا تھا کہ پرنسپل ظفر اقبال نے اپنے آفس میں بلا کر جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔

محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ مالی بے ضابطگیوں میں پرنسپل کا ساتھ نا دینے پر شدید ذہنی اذیت  دی جا رہی ہے۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ پرنسپل کا رویہ اسے خودکشی پر مجبور کر رہا ہے۔

پرنسپل ظفر اقبال نے اس معاملے پر کوئی بھی موقف دینے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کے ڈی جی  سید طاہر ہمدانی کا کہنا تھا کہ معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں جو بھی قصور وار ہو گا اسے قانون کے مطابق سزا دیں گے۔

About The Author