دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں مینڈکوں کی اسمگلنگ کے گرد گھومنے والا ڈرامہ افشا

شاہدرہ پولیس نے اپنی تفتیش میں پتا چلایا  ہے کہ چیک پوسٹ پر  رکشہ ڈرائیورسے برآمد ہونے والے مینڈکوں  کو لاہور میں کارگو سروس کے ذریعے راولپنڈی کے ایک  کالج میں سپلائی کیا جانا تھا۔

لاہور :پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مینڈکوں کی اسمگلنگ کے گرد گھومنے والا ڈرامہ افشا ہوگیاہے۔ پولیس کی طرف سے پکڑے گئے مینڈک دراصل  تعلیمی اداروں کی  لیبارٹریوں کو فراہم کیے جانے تھے۔

ان مینڈکوں کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہاتھا کہ یہ مینڈک شہریوں کو کھانے پینے کے لئے اسمگل کئے جارہے ہیں۔

شاہدرہ پولیس نے اپنی تفتیش میں پتا چلایا  ہے کہ چیک پوسٹ پر  رکشہ ڈرائیورسے برآمد ہونے والے مینڈکوں  کو لاہور میں کارگو سروس کے ذریعے راولپنڈی کے ایک  کالج میں سپلائی کیا جانا تھا۔

تفتیش کاروں  نے مینڈکوں کے غیر قانونی استعمال کے بارے میں ابتدائی خدشات کو مسترد کردیااورپکڑے گئے  مینڈکوں کے سپلائرز کو ذاتی ضمانت پر رہا کیا گیا۔

پولیس نے  لائیو اسٹاک کے محکمہ سے بھی رابطہ کیا لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے مینڈک لینے سے انکار کردیا کہ مینڈک رینگنے والے جانور نہیں ہیں لہذا انہیں پکڑنا غیر قانونی نہیں تھا۔

بعدازاں ، پولیس نے تمام مینڈکوں کو دریائے راوی میں چھوڑ دیا۔

پنجاب کالج برائے خواتین ، ہولی فیملی روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہم  عملی مقصد کے لئے تقاضوں کے مطابق صرف باضابطہ بنیاد پر مینڈک خریدتے ہیں۔

اس مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم یہ مینڈک  کمیٹی چوک راولپنڈی سے مناسب چینل کے ذریعے لیبارٹری کی ضروریات کے مطابق طلب کرکے خریدتے ہیں اور لیبارٹری میں طلبہ کے تجربات  کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

About The Author