دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

باپ نے چور سمجھ کر حقیقی بیٹے کو فائرنگ کرکے مار دیا

سوات: مٹہ کے نواحی علاقے دارمئ شامس میں باپ نے گھر میں غلطی سے اپنے بیٹے  کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔

یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب فواد خان نامی نوجوان رات کو دیر سے گھر آیا تو اس کے والد جبرائیل خان نے چور سجھ کر اس پر فائرنگ کر دی ۔

واضح رہے کہ جبرائیل خان کے گھر میں چند دن قبل چوری ہوئی تھی ۔

چوری کے واقعہ کے بعد سے جبرائیل خان رات کو جاگ کر گھر میں پہرہ دیتا تھا ۔

اپنے حقیقی والد کے ہاتھوں مارا جانے والا نوجوان سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا ۔ اس کا والد جبر آئیل خان سعودی عرب میں کام کرتا ہے وہ چھٹی  پر سوات آیا ہوا تھا ۔

مقامی پولیس نے  قانونی  کارروائی کے تحت زیر دفعہ  319 مقدمہ درج کر لیاہے ۔

About The Author