دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان: صاف پانی کی فراہمی کیلئے ’’آب پاک اتھارٹی ‘‘ کا قیام

ضلع کے پارلیمنٹرینز،ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک محمد اقبال ثاقب اور چیمبر آف کامرس کا نمائندہ اتھارٹی کے اراکین میں شامل کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے عوام کی صحت کے پیش نظر صاف  پانی کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے اتھارٹی قائم کردی گئی  ہے ،ضلعی سطح پر قائم "آب پاک اتھارٹی” کا چیئرمین ڈپٹی کمشنر کو مقرر کیا گیاہے۔

ضلع کے پارلیمنٹرینز،ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک محمد اقبال ثاقب اور چیمبر آف کامرس کا نمائندہ اتھارٹی کے اراکین میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں آب پاک اتھارٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی،اخوند ہمایوں رضا،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک محمد اقبال ثاقب،چیمبر آف کامرس کے ذوالفقار علی خان نصوحہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،ایکسئن پبلک ہیلتھ جواد کلیم اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران شریک تھے۔

اتھارٹی کا مقصد واٹر سپلائی سکیموں کو فنکشنل کرکے عوام کو صاف پانی فراہم کرنا ہے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سےہر ایم پی اے کو 15 فلٹریشن پلانٹ دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے اپنے حلقے پی پی 289 میں 20فلٹریشن پلانٹ کے لئے فنڈ طلب کئے ہیں۔


اخوند ہمایوں رضا نے کہا کہ ہر حلقہ میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک محمد اقبال ثاقب نے کہا کہ مانکا کینال کو ڈرین نہیں بننے دیں گے۔اجلاس میں ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جواد کلیم اللہ نے بتایا کہ ان کے ادارہ کے زیر اہتمام ضلع میں 389 دیہی واٹر سپلائی موجود،189 فنکشنل اور 200 بند ہیں۔فیز ون میں 38 رورل واٹر سپلائی سکیم کو بحال کیا جارہا ہے ضلع میں 54 فلٹریشن پلانٹ موجود ہیں ضلع میں 54 نئی دیہی واٹر سپلائی سکیم زیر تکمیل ہیں ڈیرہ غازی خان شہر میں 16 فلٹریشن پلانٹ میں سے چھ فنکشنل ہیں اجلاس میں بند واٹر سپلائی سکیم کی وجوہات اور بحالی کا لائحہ عمل مرتب کرلیا گیا۔

About The Author