دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں شاپنگ بیگز پر پابندی کا اعلان

یہ اعلان آج وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی اور مشیر قانون مرتضی وہاب نے مشترکہ طور پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کیاہے ۔

کراچی : سندھ حکومت  نے یکم اکتوبر سے پلاسٹک کے تھیلوں (شاپنگ بیگز) پر پابندی کااعلان کیا ہے ۔

یہ اعلان آج وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی اور مشیر قانون مرتضی وہاب نے مشترکہ طور پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کیاہے ۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ پلاسٹک بیگز برآمد ہونے پر دکان داروں پر جرمانہ عائد کیاجائے گا۔

مشیر ماحولیات سے ملاقات میں پلاسٹک بیگ  مینو فیکچررز  بھی پابندی پر رضامند ہوگئے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں آل پاکستان پلاسٹک مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وہ پابندی پر عملدرآمد کے لئے تیار ہیں۔

مشیر ماحولیات مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر کے بعد پلاسٹک کی تھیلیاں نظر نہیں آئیں گی۔

ماحول دوست اقدامات ہماری ترجیحی ہیں۔ انڈسٹری کو بند نہیں کرنا چاہتے۔ وفاق نے انڈسٹری کی بقا کی یقین دہانی کرائی ہے۔پلاسٹک مینوفیکچررز کو مراعات کے علاوہ سہولیات بھی دیں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں صفائی مہم جاری ہےاور اس کے لئے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔ گزشتہ رات بعض مقامات پر لوگ کچرا پھینک رہے تھے،پوچھنے پر پتہ چلا کہ کچھ لوگوں نے کچرا پھینکا جسے اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ویڈیوواٹس ایپ پروائرل ہوئی ہیں جن میں کچراپھینکنے والوں کودیکھاہے، حیرت ہے کوئی کچرا اٹھا رہا ہے اور کوئی پھینک رہا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ تصاویراورویڈیوز03000084296پربھیجی جاسکتی ہیں۔ ملزموں کی نشاندہی کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔

سعید غنی نے درخواست کی کہ شہری کچراپھینکنے والوں کی نشاندہی کریں،سندھ حکومت انعام دےگی،شہری کچرا پھینکنے والے کی ویڈیو یا تصویرہمیں بھیجیں،نشاندہی کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے انعام دیاجائےگا۔

انہوں  نے کہا سندھ حکومت شہریوں سے اپیل کرتی ہےکچرا پھیلانے والوں کو بےنقاب کریں،ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

سعید غنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہر میں مسائل کو جان بوجھ پر پیدا کیاجارہا ہے،شہرکے دعویٰ دار ہی اس شہر کو گندا کررہے ہیں،کراچی کا نظام بہتر ہوجائے گاتو ان کی روزی روٹی بند ہوجائےگی۔

ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں 4لاکھ مین ہول ہیں،کراچی واحدشہرہےجسے اس کی وراثت کےدعویٰ دارگنداکررہےہیں،گٹر بند کرنے کےلیے بوریاں ڈالنے کا طریقہ کس کا ہے سب جانتے ہیں۔

About The Author