دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خانگڑھ میں چار ماہ کی بچی کو گھر سے اٹھا کر قتل کردیا گیا

مقامی پولیس کے مطابق  نامعلوم سفاک قاتلوں نے چار ماہ کی مہوش کو قتل کرکے گھر کے قریب کھیتوں میں پھینک دیا۔

مظفرگڑھ:سرائیکی وسیب کے ضلع مظفرگڑھ میں بھی ایک اور معصوم کلی کو مسل دیا گیا۔

مظفر گڑھ میں نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے آبائی علاقے خانگڑھ میں چار ماہ کی بچی کو گھر سے اٹھا کر قتل کردیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق  نامعلوم سفاک قاتلوں نے چار ماہ کی مہوش کو قتل کرکے گھر کے قریب کھیتوں میں پھینک دیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کے جسم کے مختلف حصوں  پر نشانات بھی پائے گئے۔

پانچ روز قبل پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ کے بعد تاحال خانگڑھ پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگاسکی کئی روز گزرنے کے باوجود تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگائے جانے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس ہے۔

مقامی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔  پولیس ٹیمیں تحقیقات میں مصروف ہیں اور واقعہ کے تمام شواہد کو بھی اکٹھا کرلیا گیا ہے۔

About The Author