لاہور: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وقار یونس نے کہا ہے کہ کسی کے نیچے کام کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مصباح الحق کے ساتھ اچھی شراکت داری رہی، اب کسی کھلاڑی کو بریانی کھانے کو نہیں ملے گی ۔
بالنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وقار یونس نے پہلی بار آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔
وقار یونس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو پہلے تو کیمپ پر بریفنگ دی پھر مصباح الحق کی سربراہی میں بالنگ کوچ کے فرائض بھی احسن انداز میں نبھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ میری اور مصباح کی بہت اچھی کیمسٹری رہی ہے مجھے کسی کے نیچے کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
وقار یونس نے کھلاڑیوں کی غذا پر بھی خاص توجہ دینے پر زور دیا،بولے کوئی اب کھلاڑی بریانی نہیں کھا سکیں گے۔
بالنگ کوچ نے عمر اکمل اور احمد شہزاد سے متعلق کارکردگی رپورٹ کو منفی پراپگینڈا قرار دیا اور کہا میں نے کبھی نہیں کہا کہ انہیں ٹیم سے دور رکھا جائے۔
وقار یونس نے مسقبل قریب میں پاکستان میں مستقل سکونت اختیار کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی