سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا گیا گیاہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
سرفراز احمد 2017 سے تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم 4 ٹیسٹ، 26 ایک روزہ اور 29 ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔
بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے، ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے اور ٹیسٹ میں 13ویں بہترین بیٹسمین ہیں ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کی تقرری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کی۔
چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی نے دونوں ناموں کی سفارش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،
متوازن وفاق اور وسائل پر اختیار کےلئے سرائیکی سرگرم کارکنوں اور طلبہ تنظیموں کی’ سرائیکی صوبہ ریلی کا انعقاد