دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

2019-20 کے لیے ویمن کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان

پی سی بی کے مطابق سیزن کا آغاز قومی ٹرائینگولر ایک روزہ خواتین کرکٹ چیمپئن شپ سے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2019-20 کے لیے ویمن کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق سیزن کا آغاز قومی ٹرائینگولر ایک روزہ خواتین کرکٹ چیمپئن شپ سے ہوگا۔ 

چیمپئن شپ 17 سے 26 ستمبر تک لاہور جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلی جائے گی۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ 

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کھیلنا ہے۔ 

پاکستان اے خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ اے سی سی ایمرجنگ کپ میں شرکت کرے گی۔ 

قومی ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی خواتین چیمپئن شپ آئندہ سال جنوری میں ہوگی۔ 

About The Author