نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی باشندے نے دوبئی ڈیوٹی فری لاٹری کی 10لاکھ ڈالر انعامی رقم جیت لی

ایٹم ویسٹرن آسٹریلیا کے کراٹھا شہر میں دس سال سے ایک کان کمپنی میں ملازم ہے اور اسے اپنی قسمت پر یقین نہیں آرہا
دوبئی: دوبئی ڈیوٹی فری لاٹری میں ہمیشہ اپنے لکی نمبر666 کا آن لائن ٹکٹ خریدنے والے ہندوستانی شہری نے آخر کار دس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم جیت ہی لی۔
دوبئی ورلڈ سینٹرل میں دوبئی ایر شو 2019کے تیسرے روز دوبئی ڈیوٹی فری ملینیم ملینائراور فائنسٹ سرپرائز ڈرا ہوا جس میں ابو ظبی مقیم 48سالہ لوئس اسٹیفن مارٹس نامی ہندوستانی جنہوں نے آن لائن 316کی سریز میںٹکٹ نمبر0666 خریدا تھا دس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا حقدار قرار دیا گیا۔
25سال سے ابو ظہبی میں مقیم مارٹس کی ابو ظبی میں اپنی سافٹ ویر کمپنی ہے اور وہ باقاعدگی سے آن لائن ٹکٹ خریدتے ہیں اور ہمیشہ اپنا لکی نمبر 666منتخب کرتے ہیں۔مارٹس دو بچوں کے باپ اور صوبہ کرناٹک کے بنگلور کے رہائشی ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق یہ معلوم کیے جانے پر کہ اس رقم کو جیتنے کے بعد اس کا ابتدائی منصوبہ کیا ہے میٹس نے کہا کہ اس میں سے10فیصد خیراتی کام میں لگیں گے جبکہ باقی میرے بچوں کی تعلیم اور کچھ سرمایہ کاری میں کام آئیں گے۔
ملینیم ملینائر کے بعد مزید دو فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ان میں سے ایک 47سالہ جیمس ایٹم نام کا نیوزی لینڈ کا شہری ہے جس نے بی ایم ڈبلیو لی ایکس ڈرائیو ایم اسپورٹس کار جیتی۔ اس نے سوڈان میں شادی کے ایک ماہ بعد آسٹریلیا واپس جاتے ہوئے ایک فائنسٹ سرپرائز اور ایک ملینیم ملینئر ٹکٹ خریدا تھا۔ یہ ٹکٹ اس نے پہلی بار خریدا تھا۔
ایٹم ویسٹرن آسٹریلیا کے کراٹھا شہر میں دس سال سے ایک کان کمپنی میں ملازم ہے اور اسے اپنی قسمت پر یقین نہیں آرہا کہ پہلی بار ٹکٹ خریدتے ہی اسے یہ تحفہ ملے گا۔
دوبئی میں ہی رہائش پذیر ایک اور ہندوستانی نے جس کا نام رابرٹ پیٹر مارٹن ہے اس نے ایپریلا ڈوسرسوڈورو موٹر بائیک جیتی ہے۔اس نے 387کی سریز میں0509نمبر کا ٹکٹ خریدا تھا۔

About The Author