نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل رہے گا

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالاجائے گا البتہ ای سی ایل کےکمپیوٹرائزڈ سسٹم میں عدالتی حکم کا ذکر کردیا جائےگا۔

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل رہے گا۔

ذرائع  کے مطابق امیگریشن ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں بدستور شامل ہے اور قانون کے مطابق ان کا نام ای سی ایل میں شامل رہے گا۔

نواز شریف 7 ارب کے بانڈ جمع کرائیں، 4 ہفتوں کیلئے باہر چلے جائیں، حکومت نے اجازت دیدی

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف عدالتی احکامات دکھا کر ملک سے باہر جاسکیں گے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالاجائے گا البتہ ای سی ایل کےکمپیوٹرائزڈ سسٹم میں عدالتی حکم کا ذکر کردیا جائےگا۔

ذرائع نے مزیدبتایا کہ نوازشریف پاسپورٹ کےہمراہ ائیرپورٹ پر تصدیق شدہ عدالتی حکم دکھانے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیررپورٹ انتظامیہ کو ابھی تک ائیر ایمبولینس آمد کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی تھی تاہم کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی بجائے انہیں ایک مرتبہ (ون ٹائم پرمیشن) بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور اس کے عوض 7 ارب کے سیکیورٹی بانڈ حکومت کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

تاہم مسلم لیگ ن نے حکومتی شرط کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے حکومتی شرط کو معطل کرتے ہوئے نوازشریف کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تاہم عدالت نے سابق وزیراعظم کی بیرون ملک روانگی کے لیے شریف برادران سے ایک اقرار نامہ بھی لیا ہے۔

About The Author