نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

( راشد ہاشمی )

لاہور ہائی کورٹ بار بہاول پور میں سرائیکی لوک سانجھ اور سول سوسائٹی کی جانب سے وسیب کے نامور رہنماؤں،ادیبوں،شاعروں کے اعزاز میں ایک تقریب وسیبی کٹھ کے نام سے منعقد کی گئی ج

س میں وسیب بھر سے سیاسی سماجی،ادبی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور طاہر محمود جتوئی نے کی اس موقع پرمتفقہ طور پر سرائیکی صوبہ کے حق میں قراردادبھی منظور کی گئی۔

وسیبی کٹھ سے مرکزی صدر سرائیکی لوک سانجھ پروفیسر اکرم میرانی،سابق جج میاں فیض الحسن،فاروق رند ایڈوکیٹ،مرکزی جنرل سیکرٹری سرائیکی لوک سانجھ صفدر کلاسرہ،صدر چولستان بچاؤ کمیٹی راشد عزیز بھٹہ،کنوینئر سول سوسائٹی آف بہاول پور

ملک امتیاز چنڑ،پروفیسر میاں مشتاق،مرکزی نائب صدر پاکستان سرائیکی پارٹی علامہ اقبال وسیم،سردار منظور خان دریشک،فضل رب لنڈ،صدر بہاول پور سرائیکی لوک سانجھ ملک رفیق قمر ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری اکرم ناصر،

سردار عاشق خان بلوچ ایڈوکیٹ،میاں عبدالرشید راشد ایڈوکیت،خادم حسین مخفی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے متوازن وفاق اور استحکام پاکستان کے لیے سرائیکی صوبہ ہنگامی بنیادوں پر بنایا جائے،

سرائیکی وسیب کے لوگ خیرات نہیں اپنا حق مانگتے ہیں کہ ان کااپنا خطہ اور اپنی تہذیب و ثقافت موجود ہے۔مقررین نے کہا کہ

چولستان پر صرف چولستانیوں کا حق ہے حکومت غیر متعلقہ اداروں اورغیر چولستانی افراد کو چولستان کی اراضی دینے سے گریز کریں

اور الاٹمنٹ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرکے اس بات کو یقینی بنائے کہ صرف چولستانیوں کو زمینیں الاٹ کی جائیں اور چولستان میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

مقررین نے مذید کہا کہ چولستان میں لاکھوں کی تعداد میں لائیوسٹاک ہے

حکومت اس کی بہتری کے لیے اقدامات کرئے۔

تقریب میں وکلاء کمیونٹی اور بہاولپور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

About The Author