نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

200 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری حکومت کو ارسال

دوسری جانب ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت جان بچانے سمیت دیگر کئی ادویات دستیاب نہیں، اس کے علاوہ انجیوگرافی میں استعمال ہونے والی دوائی کی بھی قلت ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عدم دستیاب دواؤں کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی جائے گی ۔

دوسری جانب ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت جان بچانے سمیت دیگر کئی ادویات دستیاب نہیں، اس کے علاوہ  انجیوگرافی میں استعمال ہونے والی دوائی کی بھی قلت ہے۔

ماہرین کے مطابق اصلی ادویات کی عدم  دستیابی کے باعث جعلی اوراسمگلڈ دوائیں سپلائی کی جارہی ہیں، دماغی اوراعصابی نظام کےعلاج کی کئی ضروری دوائیں بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

About The Author