جام پور
( وقائع نگار )
سانجھ پریت آرگنائزیشن کا بچوں تعلیم اور تحفظ کیلئے کردار قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد خان مزاری نے
سردار جاوید یوسف ڈسٹرکٹ منیجر اور کامران ظفر بھٹی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر سانجھ پریت آرگنائزیشن سے دوران ملاقات کیا ۔
ملاقات میں یونیسف اورسانجھ پریت آرگنائزیشن کے تحت ڈسٹرکٹ راجن پور اور روجھان تحصیل میں ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ چائلڈ پروٹیکشن سے متعلقہ پراجیکٹ کی تفصیل سے آگاہ کیا ۔
انہوں بتایا کہ سانجھ پریت آرگنائزیشن نے حالیہ سیلاب سے تباہ شدہ267 سکولوں کے ساتھ تعلیمی کو فوری بحال کرنے کے لیے مخلتف سرگرمیاں کیں
اور 130 ہائی پرفارمینس ٹینٹ فراہم کئے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں ۔ بچوں کو سکول بیگ، بوٹ، جرسیاں، ہائی جین کٹس،بوٹ، کمبل، شالیں،جیکٹس، سکول سپلائز اور سٹیشنری فراہم کی تاکہ بچے دلی جمعی سے تعلیم حاصل کرسکیں ۔
انہوں مزید بتایا کہ مستقبل میں بھی سکولوں کی بحالی اور تعلیمی عمل بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔اسکے علاوہ ضلع راجن پور کی بارہ یونین کونسلز میں بچوں کے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات
، اور بچوں کے تحفظ کے مسائل کے حل کیلئے ریفرل میکنزم بنایا گیا جس پر سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری نے
سانجھ پریت آرگنائزیشن اور یونیسیف کے کردار کو سراہا اور اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا
اس موقع پر میرو خان مزاری صدر پنجاب ٹیچر یونین روجھان اور رفیق خان مزاری بھی موجود تھے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون