راولپنڈی :انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کی گرفتاری کے بعد کیس میں اہم پیشر فت سامنے آئی ہے ۔ سہیل ایاز عرف علی کے ہاتھوں اغواء ہونے والا12سالہ بچے کوروات پولیس نے بر آمد کر لیا ہے ۔
سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے کہا کہ بر آمد ہونے والے بچے کو آئس پلا کر ملزم سہیل ایاز نے بدفعلی کی ،ملزم سہیل ایاز نے بچے کو2ماہ تک اپنے پاس رکھا۔
سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ ملزم سہیل ایاز نے مغوی بچے کو اپنے ساتھی خرم کالاکے پاس بھی بھیجا اور اس نے بھی مذکور بچے کے ساتھ زیادتی کی ۔
فیصل رانا نے کہا کہ پولیس نے ملزم خرم عرف کالا کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے۔ بر آمد ہونے والا بچہ انڈے بیچ کر روزی کماتاہے۔
سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کے مطابق ملزم خرم کالا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ سہیل ایاز چرس،اور آئس بیچنے کا دھندہ کرنے کے ساتھ بچوں کو زیادتی کے حوالے سے سپلائی کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔
پولیس نے ملزم سہیل ایاز کی وہ قیمتی گاڑی بھی بر آمد کر لی جس میں وہ بچوں کو بدفعلی کے لئے بہلا پھسلاکر لے جاتا تھا۔
فیصل رانا کے مطابق بر آمد ہونے والے بچے کی معصومیت کا یہ عالم ہے کہ وہ 2ماہ تک زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد بھی ملزم سہیل ایاز کو علی بھائی کہہ رہا ہے۔
سی پی اوراولپنڈی نے کہا ملزم سہیل ایاز اور اس کے ساتھ خرم کالا کی سفاکیت کا شکار ہونے والے تمام بچوں کے ورثاء کے ساتھ قانونی کارروائی کے لئے رابطہ کر رہے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،