اسلام آباد :وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مودی کے قابل مذمت اقدامات کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے اور دنیا مسئلہ کشمیر کو اچھی طرح سمجھنا شروع ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں جمعہ کو ایک کشمیری تھنک ٹینک کشمیرشماریات مرکزاور کشمیری صحافیوں کی تنظیم ایسوسی ایشین آف کشمیری ڈس پلیسڈ جرنلسٹس(AKDJ) کے زیر انتظام ایک سیمینارمیں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنے پر مقبوضہ کشمیر کی قیادت اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت آخری حد تک جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری بیٹیا ں اکثر مجھ سے پوچھتی ہیں کہ بھارت جیتے گا یا کشمیر تو میں کہتاہوں ”کشمیر”
وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ تمام میڈیا اور دنیا یہ بات ذہن نشین کر لے کہ پاکستان کا مرنا بھی کشمیریوں کے ساتھ ہے اور جینا بھی۔
کشمیری دانشور اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ایم ایس شیخ تجمل الاسلام نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔انہوں نے 1907 کے ہیگ ریگولیشنز کے آرٹیکل 42 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ
کسی بھی جارح کے لئے دوسرے علاقے کی آبادی کو مقبوضہ علاقے میں منتقل کرنا ، وہاں پر قتل عام کرنا، لوگوں کی جائیدادپر قبضہ کرنا، ان کے قانونی حقوق کا احترام نہ کرنا بھی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ اس طرح بھارت مقبوضہ کشمیر میں جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور چیئرمین تنظیم امن و ثقافت مشعال حسین ملک نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر سے تعلق رکھنے والوں نوجوانوں کا ایک گروپ بنائے جو عالمی سطح پر بھارتی بربریت کو بے نقاب کرے
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے، کرفیو ہٹتے ہوئے کشمیری بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاج کریں گے جس کو جواز بنا کر بھارت کشمیریوں کا خون بہائے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،