پاکستان اور جرمنی کا فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سے جرمن سفیر ڈوئچے گیسل شیفٹ کی ملاقات میں اتفاق
بیبلسبرگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیلی ویژن اینڈ فلم میونک کے ساتھ اشتراک عمل کی تجویز پر تبادلہ خیال
وزیراطلاعات نے جرمن سفیر کو فلم اینڈکلچر پالیسی اور اس کے تحت مراعات کے بارے میں جرمن سفیر کو آگاہ کیا
سکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستان کی خوبصورت، ثقافت اور تہذیب وتمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں، وزیراطلاعات
غیرملکی فلم سازوں کو پاکستان میں عکس بندی اور فلم سازی میں خصوصی رعایتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیراطلاعات
پاکستانی طالب علموں کو فلم ، آرٹ اینڈ کلچر میں فنی تربیت کے لئے جرمن اداروں کے تعاون کے خواہاں ہیں، وزیراطلاعات
جرمنی اور پاکستانی نجی وسرکاری درس گاہوں میں تعاون سے فلم ، آرٹ اینڈ کلچر کو فروغ مل سکتا ہے، وزیراطلاعات
وزیراطلاعات نے جرمن این جی اوز جی آئی زیڈ اور ہانس سیڈل فاﺅنڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہا
وزیراطلاعات نے سیلاب متاثرین کے لئے 18 کروڑ40 لاکھ یوروجرمنی کی امداد پر شکریہ ادا کیا
ماحولیاتی تغیر ات کے مقابلے کے لئے بین الاقوامی کانفرنس میں 8 کروڑ40 لاکھ یوروز کی امداد کی فراہمی کا وعدہ جرمنی کی پاکستان دوستی کا ایک اور ثبوت ہے، وزیراطلاعات
دوطرفہ تجارت کا حجم 4 ارب ڈالر ہے جس بڑھانے کی ضرورت ہے ، وزیراطلاعات
اقبال اور گوئٹہ دونوں ممالک کے درمیان ایک قدر مشترک ہیں ، وزیراطلاعات
برلن میں اقبال گوئٹہ آرٹ اینڈکلچر سینٹر کے قیام سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے ، وزیراطلاعات
جرمن میڈیا پاکستان کے حالات کو معروضی اور غیرجانبدارانہ انداز میں رپورٹ کرتا ہے جو قابل تحسین ہے، وزیر اطلاعات
جرمنی کی صحافیوں کی تنظیم کے وفد کا اگلے ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے، وزیر اطلاعات
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا
جرمن سفیر نے وزیراطلاعات کی فلم اینڈکلچر کے فروغ کے لئے کوششوں کو سراہا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ