نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔مشتری ہوشیار باش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں اور ندی نالوں میں سیلابی ریلے چل پڑے ہیں اور خدانخواستہ 2022 کی طرح سیلاب آسکتا ہے

جس سے ٹانک,ڈیرہ اسماعیل خان,تونسہ,ڈیرہ غازی خان جام پور ,راجن پور روجہان کے متعلقہ علاقے متاثر ہو سکتے ہیں ا

س لئیے ان علاقوں کے رہائشی وسکونتی لوگ قبل از وقت ہوشیار ہوکر احتیاطی تدابیر اختیار کریں
# سابقہ سیلابی تباہ کاریوں کے تناظر میں پیشگی محفوظ مقامات کا تعین کر لیں
#,قیمتی سامان غلہ کھانے پینے کا سامان مال مویشی وغیرہ کو محفوظ بنانے کی منصوبہ بندی کرلیں ۔

تمام معاملات ریاست اور حکومتوں پر چھوڑنے کی بجائے حفاظت خود اختیاری بھی اختیار کرنا چاہیے سوشل میڈیا کے دوست اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ آگے بڑھائیں سماجی رضاکار تنظیمیں اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو آگاہی دیں نیز رودکوہیوں پر مامور عملہ سے

مکمل رابطے میں رہیں متعلقہ ضلعی وسب ڈویژنل انتظامیہ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی کمیٹیاں بھی پیشگی انتظامات کر لیں ۔

بے شک قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا لیکن قبل از وقت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے متوقع آفت کے نتیجے میں ہونے والے

کسی بھی نقصان کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے ۔
,اللہ مملکت خداداد پاکستان اور پاکستانی قوم پر رحم فرمائے اور پورے ملک کو اپنے حفظ وامان میں رکھے ,آمین ثم آمین یارب العالمین

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

میڈیا کلب راجن پور کی تنظیم نو کی گئی جس کے مطابق میڈیا کلب کے چیئرمین سید عاشق حسین بخاری، وائس چیئرمین ملک شہزاد منظور

صدر خرم شہزاد بھٹہ نائب صدور سید کرم حسین گیلانی، امجد حسین ملک اور محمد زمان

ملک جبکہ جنرل سیکرٹری سید مشتا ق احمد رضوی ، جوائنٹ سیکرٹری ملک ارسلان شہزاد اور فنانس سیکریٹری ڈاکٹر ملک صابر حسین

کوآرڈینیٹر میڈیا سید خرم شہزاد بخاری اور لائبریری سیکرٹری سید جہانزیب بخاری منتخب ہوئے جبکہ

مجلس عاملہ کے چیئرمین سید اقبال غوث گیلانی ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر ایگزیکٹو ممبران میں نیک محمد خالد محمد ارشد لاکھا ساجد شفیع سیال اور سید شاہ جمال بخاری ،مختار ملک شامل ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

میڈیا زندگی کے ہر شبعہ کو متاثر کر رہا ہے مثبت صحافت کے ذریعے معاشرے میں بہتری لائی جا سکتی ہے

راجن پور جیسے پسماندہ علاقے میں میڈیا کلب کا قیام مستحسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی محتسب کے ایڈوائزر مقبول احمد مجوکہ نے میڈیا کلب راجن پور کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کیا

سابق ایم پی اے سردار اویس خان دریشک نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے

میڈیا عوام کے مسائل کو اجاگر کرتا ہے اور عوام کے نمائندگان ان کے حل میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں

میڈیا کلب عوام کا ترجمان ہے صحافیوں سے گزارش ہے کہ وہ میری رہنمائی کرتے رہیں گے تاکہ ہم اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کنور جمال اختر ایڈوکیٹ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کلب کا قیام خوش آئند ھے

اس کے چیئرمین سید عاشق حسین بخاری نے ہمیشہ عوام کی ترجمانی کی ہے دیگر مقررین ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری جنرل اورنگزیب عالمگیر ،میڈیا کلب کے ایگزیکٹو کنوینر سید زاہد حسین بخاری اور وائس چیئرمین ملک شہزاد منظور

،نومنتخب صدر خرم شہزاد بھٹہ سیکرٹری جنرل مشتاق رضوی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر میڈیا کلب کے چیئرمین سید عاشق حسین بخاری اور مجلس عاملہ کے چیئرمین سید اقبال غوث گیلانی نے سپاسنامہ پیش کیا

قبل ازیں چیف گیسٹ صوبائی محتسب کے ایڈوائزر مقبول احمد مجوکہ نے میڈیا کلب کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا

اس موقع پر معزز مہمانوں کو روایتی اجرک کے تحائف پیش کئے گئے جبکہ میڈیا کلب کے ایگزیکٹو کنوینر اور انجمن تاجران تحصیل راجن پور کے

چیئرمین سید زاھد حسین بخاری کی طرف سے مہمانان خصوصی نے اپنے دست مبارک سے تقریبا” دو سو سے زائد غریب اور مستحق افراد میں نئے کپڑوں کے جوڑے تقسیم کیئے۔

About The Author