نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان:رواں مالی سال میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 711ملین ڈالرز تک پہنچ گیا

ماہرین کا خیال ہے کہ سرمایہ کاری میں اضافے کی وجہ قلیل مدت کے بانڈز کی پرکشش شرح منافع ہے جو کہ لگ بھگ ساڑھے13 فیصد ہے ۔

اسلام آباد: رواں مالی سال اور خاص طور پر نومبر کے مہینے میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ۔ یکم نومبر سے12 نومبر تک بیرونی سرمایہ کاری میں267 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہناہے کہ برطانیہ سے 169عشاریہ 5 ملین ڈالر ،امریکہ سے 92اعشاریہ6 ملین ڈالرز اور متحدہ عرب عمارات سے 5ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہناہے کہ یہ سرمایہ کاری قلیل مدتی ٹریژری بلز(بانڈز) جو کہ 3،6اور 12 ماہ کی مدت کے لئے جاری کیے جاتے ہیں میں ہوئی ہے ۔

ماہرین کا خیال ہے کہ سرمایہ کاری میں اضافے کی وجہ قلیل مدت کے بانڈز کی پرکشش شرح منافع ہے جو کہ لگ بھگ ساڑھے13 فیصد ہے ۔

رواں مالی سال یعنی یکم جولائی سے اب تک 711 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ سے427 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ، برطانیہ سے 279 ملین ڈالرز سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات سے صرف 5ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔

About The Author