نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مہنگائی کے باعث دال کھانا بھی محال ہوگیا

ایک ہفتے میں دالوں کی قیمتوں میں بیس سے تیس روپے کا اضافہ

لاہور میں مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے دال کھانا بھی محال ہوگیا ،،، ایک ہفتے کے دوران مختلف دالوں کی قیمتوں میں بیس سے تیس روپے تک فی کلو اضافہ ہوا ہے

،،، دال چنا دو سو پنسٹھ روپے،، دال مصور تین سو ،،، اور دال ماش چار سو نوے روپے تک پہنچ گئی

مہنگائی کی لہر میں پیسی عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا

نہ صرف سبزی،، گوشت بلکہ دالیں بھی متوسط طبقے کی قوت خرید سے دور ہونے لگی ہے

مارکیٹ میں صورتحال یہ ہے کہ جو شخص پہلے گھر کے ایک کلو دال لے جایا کرتا تھا اب وہ آدھا کلو تک لینے پر مجبور ہے

کریانہ سٹور پر ایک ہفتے کے دوران دال چنا پندرہ روپے اضافے کے بعد دو سو پنسٹھ روپے میں دستیاب ہے ،،، اسی طرح دال مصور دو سو اسی سے بڑھ کر تین سو

،، دھلی ہوئی ماش کی دال چار سو ساٹھ سے بڑھ کر چار سو نوے ،، اور مونگی چھلکے والی دال بیس روپے اضافے کے بعد دو سو نوے روپے میں فروخت ہورہی ہے

شہری ،، "گھر سے ایک کلو دال لینے آیا تھا ریٹ سن کر سوچ میں پڑھ گیا ہوں ،، اب آدھا کلو دال لی ہے ،،، حکومت کو چاہیے غریب عوام کو خیال کرے انہیں تنگ نہ کرے”

دکانداروں کا کہنا ہے کہ درآمدات کی بندش کے باعث دالوں سمیت مختلف اشیا کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہے،،، رہی سہی کثر سیلز ٹیکس نے پوری کردی ہے
دکاندار ،،، "ایل سی جب تک بند ہے تب تک تو چیزیں ایسی ہی مہنگی رہے گی ،، گاہک ہے نہیں جو پہلے ہم سے دس ہزار کی شاپنگ کرتا تھا اب وہ چھ سات ہزار کا سامان لیتا ہے”

بازار میں سفید چنے بیس روپے اضافے سے تین سو پچاس روپے جبکہ کالے چنے ڈھائی سے بڑھ کر دو سو ساٹھ روپے میں فروخت ہورہے ہیں،، دکانوں پر بیسن کی فی کلو قیمت بیس روپے اضآفے کے بعد دو سو نوے روپے ہے

مہنگائی کے باعث دال کھانا بھی محال ہوگیا
ایک ہفتے میں دالوں کی قیمتوں میں بیس سے تیس روپے کا اضافہ

سفید چنے بیس روپے اضافےکے بعد تین سو پچاس روپے فی کلو

کلو دال لینے آیا تھا مگر اب آدحا کلو خرید رہا ہوں، شہری

حکومت کو چاہیے غریب عوام کو خیال کرے،شہریوں کی دہائی

About The Author