نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے تین اہم مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ

میاں میر پل سے استنبول چوک مال روڈ و ملحقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

لاہور کے تین اہم مقامات پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی، کاروباری مراکز میں گھرے ان مقامات یا شاہراہوں پر احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہو گی

، شہر میں گزشتہ برس کے دوران دو ہزار تین سو کے قریب احتجاجی مظاہروں کے سبب شاہراہیں بند رہیں
میاں میر پل سے استنبول چوک،، مین بلیوارڈ گلبرگ،، سیکرٹریٹ چوک اور ملحقہ علاقوں میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ

،، محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سات روز کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے اور پی ایس ایل میچر کو دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاز کی وجہ بتایا گیا ہے

،، مال روڈ کے تاجر حضرات نے حکومتی اقدام کو سراہا ہے، کہتے ہیں آئے روز دھرنوں اور احتجاج کے باعث کاروبار متاثر ہوتا ہے

ناصر، علی، تاجر، ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی احتجاج ہو رہا ہوتا ہے اس سے کاروبار کا بہت نقصان ہوتا ہے

شہر میں گذشتہ برس دو ہزار دو سو پچانوے احتجاجی مظاہروں کے باعث شہر کی متعدد شاہراہوں کو بند رکھا گیا

، صرف مال روڈ پر ہی ایک سو چھتیس احتجاج ریکارڈ کروائے گئے، شہریوں کا کہنا ہے احتجاج اور دھرنوں کیلئے الگ سے مقام مختص ہونا چاہیئے

شعیب، ظہور، جب جس کا دل کرے سڑک بند کر دیتا ہے، یہ نہیں ہونا چاہئے، بہت مشکلات ہوتی ہیں

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق سال دو ہزار بائیس میں پریس کلب کے باہر پانچ سو چوراسی بار احتجاج کے باعث ٹریفک معطل رہی،

تین اہم مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ

میاں میر پل سے استنبول چوک مال روڈ و ملحقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

سیکرٹریٹ چوک اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی

مال روڈ کی تاجر برادری دفعہ 144 کے نفاذ پر خوش

لاہور،گزشتہ برس شہر میں 2295 احتجاجی مظاہرے ہوئے

About The Author