پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا
پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سو روپے سے لیکرپانچ سو روپے تک کرایوں میں اضافہ کر دیا
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں پینتس روپے کا اضافہ کیا گیا جس کےبعد ٹرانسپورٹرز نے کرایے بھی پندرہ فیصد تک بڑھا دئیے
اضافے کے بعد لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ ،،، بائیس سو سے چوبیس سو پچاس ،،،،لاہور سے پشاور کا کرایہ پچیس سو سے تین ہزار
، فیصل آباد کا کرایہ نو سو اسی سے گیارہ سو تیس روپے ہوگیا ہے۔
مسافر (پہلے ہی اتنی مہنگائی ہے کہ دو وقت کا کھانا مشکل ہوگیا ہے لیکن اب پٹرول کے
وجہ سے کراے بھی بڑھ گئے ہیں غریب آدمی کو اب کھانا بھی نہیں کھا سکے گا)
نئے کرایہ نامہ کے مطابق لاہور سے سرگودھا ایک ہزار سےبارہ سو،لاہور سے سیالکوٹ سو روپے ،،، بہاولپور بائیس سو سے چوبیس سو
ملتان انیس سو سے اکیس سو، تونسہ اکیس سو سے چوبیس سو جبکہ کراچی کا کرایہ پانچ ہزار سے بڑھا کر چھپن سو روپے کر دیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹر (پہلے ہم سکھر تک گاڑی چلاتے تھے تو پٹرول نوے ہزار کا لگتا تھا اب ایک لاکھ بیس ہزار کا لگتا ہے
سواری پہلے ہی نہیں ۃے اب تو ہمیں گاڑیاں بند کرنا پڑیں گی )
ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ اگر کرایوں میں اضافہ نہ کریں تو ٹرانسپورٹ بند کرنا پڑتی ہے
انتظامیہ کی جانب سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا تو گاڑیاں بند کردیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،