سری لنکن بالر اکیلا دنن جایا پر بالنگ کرانے کیلئے 12 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اکیلا دنن جایا کوغیرقانونی بالنگ ایکشن کی وجہ سے 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےاکیلا دنن جایا پر 12 ماہ کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سنا دیا گیاہے۔
اس دوران سری لنکن آل راؤنڈر انٹرنیشنل مقابلوں میں بالنگ نہیں کراسکیں گے۔دنن جایا کاایکشن گرشتہ ماہ نیوزی لینڈ سے پہلے ٹیسٹ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔
چنئی کی بائیومکینک لیب میں دنن جایا کے ایکشن کا تجزیہ کرایا گیاجس میں دنن جایا کا ایکشن غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی