نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب کابلوچستان کو گندم کا خصوصی کوٹہ دینے کا اعلان

پنجاب حکومت بلوچستان کو 21 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بلوچستان کو گندم کا

خصوصی کوٹہ دینے کا اعلان

پنجاب حکومت بلوچستان کو 21 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی۔ چودھری پرویزالٰہی کے مطابق
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے گندم کا اجلاس

اجلاس میں گندم کے ذخائر اورآٹے کی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا

چکی مالکان کو سرکاری سطح پر گندم کی فراہمی کی تجویز پرغور

گندم کی سمگلنگ کے الزام میں 1541ایف آئی آر اور 39ملین روپے جرمانہ کیاگیا ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ

سستے آٹے کی فراہمی کیلئے سیل پوائٹنس کی تعداد 1059سے بڑھا دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ

بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کو گندم فراہم کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی تھی۔

بدقسمتی ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان سمیت دیگرصوبوں کو گندم کی فراہمی کی ذمہ داری پوری نہیں کی۔

بلوچستان نے پنجاب حکومت سے 10ہزار میٹرک ٹن گندم دینے کی درخواست کی۔

پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے دیگر صوبوں کا خیال رکھے گا۔

گندم کی سمگلنگ روکنے کے لئے تمام خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی

جائے گی۔

وزیراعلیٰ کی آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو خارجی راستوں کی کڑی نگرانی

کیلئے مربوط پلان پر عملدر آمد کی ہدایت

About The Author