نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں سستے آٹے کی قلت لوگوں کو مشکلات کا سامنا

مطابق لاہور کی فلورملز کیلئے تین سو بیاسی میٹرک ٹن گندم کا کوٹہ بڑھا دیا لیکن مارکیٹ میں آٹا ابھی بھی دستیاب نہیں

لاہور میں سستے آٹے کی قلت، انتظامیہ کی جانب سے متعین کردہ مقامات پر آٹا ایک ہفتے سے سپلائی نہ ہو سکا، محکمہ خوراک کے مطابق لاہور کی فلورملز کیلئے تین سو بیاسی میٹرک ٹن گندم کا کوٹہ بڑھا دیا لیکن مارکیٹ میں آٹا ابھی بھی دستیاب نہیں

لاہور ڈویژن،، جہاں ایک سو پچھہتر فلورملز ہیں، محکمہ خوراک کی جانب سے یومیہ ایک فلور ملز اکتالیس بوری گندم فراہم کی جاتی ہے تاکہ شہر میں آٹے کی سپلائی ممکن ہو سکے

محکمہ خوراک کا دعوی ہے کہ فلورملز کو دیا جانے والا گندم کا کوٹہ بڑھا دیا لیکن مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی تاحال بہتر نہ ہوئی

،، شہری کہتے ہیں آٹا اوپن مارکیٹ میں دستیاب نہیں، جہاں کہیں ملتا ہے تو ریٹس زائد ہیں
شہری، کبھی آٹا مل جاتا ہے اور کبھی آٹا مہنگا مل رہا ہے۔ انتظامیہ کو گندم فراہم کرنے چاہیے تاکہ آتا مل سکے

حکومت کی جانب سے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بارہ سو پچانوے روپے مقرر ہے، دکاندار کہتے ہیں پہلے آٹے کی سپلائی روز آتی تھی اب فلورملز ایک ہفتے میں ایک بار ہی آٹا بھیج رہی ہیں۔
رحمان علی، دکاندار، ہم تو مجبورِ ہیں کیا کریں۔ کیونکہ آٹا سپلائی ہوتا ہے تو ہم مہیا کردیتے ہیں

فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کا کوٹہ مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، عہدیدار کہتے ہیں کوٹہ بڑھنے پر ہی سستے آٹے کی مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

About The Author