نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی قومی ویمن کرکٹرز سے ملاقات

خواتین کھلاڑیوں نے ملالہ کو دستخط شدہ قومی ٹریولنگ شرٹ پیش کی

لاہور میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے قومی ویمن کرکٹرز نے ملاقات کی ہے ۔۔۔ خواتین کھلاڑیوں نے ملالہ کو دستخط شدہ قومی ٹریولنگ شرٹ پیش کی

انگلینڈ روانگی سے قبل ہونیوالی ملاقات میں قومی کرکٹر سدرا امین ، ڈیانا بیگ۔ طوبی حسن۔ انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کی ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار شامل تھی ۔۔۔

ملاقات کے دوران ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک بھی موجود تھے ۔۔۔ ویمن کرکٹرز نے ملالہ یوسفزئی کو دستخط شدہ شرٹ پیش کی۔۔

دو ہزار چودہ میں کم عمر ترین نوبل امن انعام کی حق دار نے قومی کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے لاہور کے شاہی قلعہ سمیت اندرون شہر میں مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کیا

، انہوں نے مختلف مقامات پر تصویریں بنائیں، ملالہ یوسف زئی کے والدین اور شوہر بھی انکے ہمراہ تھے۔

لاہور میں قیام کے دوران نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور کی دعوت پر اندرون لاہور پہنچی۔

انہوں نے دہلی دروازے میں شاہی حمام، مسجد ویر خان سمیت دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے والدین اور شوہر کے ہمراہ شاہی قلعہ لاہور کی سیر بھی کی۔

والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کو تاریخی مقامات کے حوالے سے گائیڈ بھی کیا گیا۔

About The Author